ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " europe1.fr " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ جامعہ الازہر کی جانب سے اس فلم کو سکرپٹ اور حضر نوح (ع) کا چہرہ ظاہر کرنے کی خاطر اسلام مخالف قرار دیئے جانے کے بعد ان تین عرب ممالک نے اپنے سینما گھروں میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
فلم میکرز نے اعلان کیا : اس بات کا امکان پایا جاتے ہے کہ ان تین ممالک کے علاوہ کویت ، اردن اور مصر میں بھی احتجاج کے طور پر اس فلم کی ریلیز کو ممنوع قرار دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ جامعہ الازہر نے فلم کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ فلموں میں انبیائے الہی کے چہروں کو ظاہر کرنا اسلامی تعلیمات کے مخالف ہے ۔
1384742