ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ روز ۸ مارچ کو اس فیسٹیول کے چیف سیکرٹری "جواد جعفری" نے فسیٹول کی انتظامی کمیٹی کے ساتھ اجلاس کے دوران خیال ظاہر کیا : "امام رضا (ع)" بین الاقوامی فیسٹیول ثقافتی امور کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب کی فرمائشات کے پیش نظر منعقد کیا جا رہا ہے ۔
اسی طرح اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کے سربراہ "ابوزر ابراہیمی ترکمان " نے اس اجلاس کے دوران کہا : ہم نے مختلف ممالک میں ایرانی قونصل خانوں تک یہ پیغام پہنچادیا ہے کہ اس فیسٹیول کو اپنے سالانہ شیڈول میں درج کریں اور بیرون ملک اس فیسٹیول کے انعقاد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں ۔
1384771