بین الاقوامی گروپ : لندن میں قائم بین الاقوامی امن مطالعات انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ "سید سلمان صفوی" نے خیال ظاہر کیا : ہمارے زیادہ تر ذرائع ابلاغ اپنے مخاطبین کی بنیادی ضروریات کی جانب توجہ نہیں کرتے اور اعتقادی مسائل کے بارے میں بھی براہ راست گفتگو کرتے ہیں جس کی وجہ سے پروگراموں کے اندر جذابیت کا فقدان ہے اور اسلامی چینلوں کے ناظرین کی تعداد میں بھی روز بروز کمی واقع ہو رہی ہے ۔

سید سلمان صفوی نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مغربی میڈیا اطلاع رسانی کے حوالے سے اسلامی میڈیا کی نسبت زیادہ کامیاب ہے واضح کیا : خبروں کی مقدار ، کیفیت اور تنوع اسی طرح انگلش زبان پر تسلط ، اور بین الاقوامی سطح پر قوموں کے درمیان روابط اور مختلف ثقافتوں کے بارے میں صحیح اطلاعات ، متفاوت نقطہ نظر کو پیش کرنا ، حکومتی پالیسیوں سے مستقل ہونا اور افکار عامہ کے بارے میں حساسیت ، مغربی میڈیا کی جانب لوگوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بنیادی اسباب میں شمار ہوتے ہیں ۔
1384558