ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اسلامی مرکز کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرکز نے قرآن کریم کی تفسیر کے حوالے ہر جمعرات کو علمی نشستیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں تفسیر قرآن کریم کے ساتھ ساتھ شرکا کو قرائت اور ترتیل کی تعلیم بھی دی جائے گی ۔
مرکز کی جانب سے ان نشستوں میں شرکت کے لیے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا : یہ نشستیں مقامی وقت کے مطابق شام ۵:۳۰ بجے اسلامی مرکز میں منعقد کی جائیں گی جن میں لندن کی عالمی اسلامی علوم یونیورسٹی کے پروفیسر "علی رمضان الاوسی" تفسیر قرآن کریم سے مربوط مباحث پر گفتگو کریں گے ۔