ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " On Islam " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ آج قطر کے اسلامک سٹڈیز کالچ سے وابستہ اسلامی قوانین و اخلاق مطالعات سینٹر کی جانب سے اس سلسلے کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس کے دوران اسلام اور اخلاقی اصولوں کی روشنی میں ماحولیات ، نفسیات ،اور جنسیت کا جائزہ لیا جائے گا ۔
یمن کے ممتاز صحافی اور نوبل امن انعام یافتہ "توکل کرمان" ، یونیسکو ادارے کے نفساتی ماہر "مالک بدری" اور فلسطینی نژاد اردنی صحافی اور الجزیرہ نیٹورک کے سابق ڈائریکٹر "وضاح خنفر" اس کانفرنس کے دوران خطاب کریں گے ۔
اسی طرح اسلامی قوانین اور اخلاق مطالعات سینٹر کے سربراہ طارق رمضان کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے ۔
1387137