ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ یورپ کی رپورٹ کے مطابق ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کے سربراہ آیت اللہ رمضانی اور ایران کے محکمہ اوقاف کے سربراہ حجت الاسلام حمید محمدی نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی ہے ۔
واضح رہے کہ اس تقریب کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دن ۲:۳۰ پر ہوا جس کے دوران کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا گیا اور پوزیشن لینے والے افراد کو قیمتی انعامات دیئے گئے ہیں جبکہ ان میں بعض کو ایران میں منعقد ہونے والے سالانہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لیے ایران روانہ کیا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں میں ۱٦۰ افراد نے شرکت کی ہے جن کو کتابوں کی خریداری کے لیے ۵ یورو اور اعزازی سند تحفے کے طور پر گئی ہے ۔