بین الاقوامی گروپ : مصر کے بعض میڈیا کی خبروں کے مطابق ، جامع الازھر کے شعبہ '' مصاحف '' سال ۱۹۶۳ میں دو لاکھ قرآن مجید کے نسخے چھاپ کر مختلف ممالک کو ارسال کرنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے جو اب تک ایک عالمی ریکارڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔

قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے مطابق مصر کی نیوز ایجنسی '' اون مصر الاخباریہ " کی رپورٹ کے مطابق جامع الازھر کے شعبہ مصاحف ، سال ۱۹۶۳ میں ۲۷۶۶۲۳ قرآن کے نسخے چھاپ کر دنیا کے اٹھا ئیس ممالک [کینیا، الجزایر، سوڈان، مراکش، نایجریا، لیبیا، سیرالئون، ساحل عاج، موریتانیا سینیگال وغیرہ]کو ارسال کرنے کا عالمی اعزاز حاصل کر چکا ہے ۔ اسکے علاوہ یہ نسخے امریکہ ،جرمنی،بھارت ، کینیڈا،سعودی عرب سمیت کئی دوسرے ممالک بھی ارسال ہوچکے ہیں ۔
یہ نسخے جمال عبدل ناصر کے زمانے میں چھپ چکے ہیں اور ان نسخوں میں بربل خط کا نسخہ بھی شامل ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق اس مقدار میں قرآن مجید کی ایک سال میں چھپائی ایک عالمی ریکارڈ مانا جاتاہے ۔