تیونس کی حکومت مزید پندرہ مساجد کو سلفیوں کے کنٹرول سے آزاد کرانے میں کامیاب۔

IQNA

تیونس کی حکومت مزید پندرہ مساجد کو سلفیوں کے کنٹرول سے آزاد کرانے میں کامیاب۔

19:39 - April 10, 2014
خبر کا کوڈ: 1392787
بین الاقوامی گروپ : تیونس کی حکومت کے اعلان کے مطابق ، مزید پندرہ مساجد سے سلفیوں کو خارج اور انکی جگہ اعتدال پسند علماء اور خطباء کو لایا گیا ہے ۔

قرآنی خبر رساں ایجنسی  (ایکنا): ہافپوسٹ مغرب نیوز ایجنسی- تیونس کے داخلی امور کے مقامی سربراہ کے مطابق،شہر کے ایسی متعدد مساجد جہاں شدت پسند سلفی کے علماء موجود تھے،حکومتی اہلکاروں کے زریعے انکو ہٹا کر انکی جگی مناسب اور روشن فکر علماء کو لایا گیا ہے اور یہ سلسلہ مزید دیگر مساجد تک جاری رہے گا ۔
عبدالرزاق بن خلیفہ کے مطابق،انقلاب تیونس کے بعد ایک سو پچاس کے لگ بھگ  مساجد پر سلفی شدت پسند علماء قابض ہوگئے تھے اور اب تک تیس سے زائد مساجد کو ان سے پاک کرادی گئی  ہے
اس سے پہلے تیونس کے مذہبی امور کے وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اطلاعات کے  مطابق،انقلاب تیونس کے بعد ایک سو پچاس کے لگ بھگ   مساجد پر سلفی شدت پسند علماء قابض ہوگئے ہیں جو انتہائی شدت پسند اور خطرناک ہیں اور حکومت چاہتی ہے کہ ان مساجد کو ان سے پاک کرا یا جائے ۔
قابل ذکر ہے کہ ان مساجد کو ان افراد سے پاک کرانے کے دوران کئی مواقعوں پر شدت پسند افراد سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں لہذاان تمام مساجد کو سلفیوں سے پاک کرانے کے دوران مزید مشکلات بھی پیش آسکتی ہیں ۔

1391904

ٹیگس: تیونس ، قابض
نظرات بینندگان
captcha