ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا)- اطلاع رساں ادارے (pageshalal) کے مطابق مقامی عدالت نے یہودیوں کی نمایندہ کونسل کو ویب سائیٹ پر فلسطینی امدادی کمیٹی پر دہشت گردوں کو مالی مدد کے الزام لگانے پر تین ہزار یورو جرمانہ عائد کردی ۔
عدالت نے یہودیوں کی نمایندہ کونسل کے فراہم کردہ شواہد اور دلایل کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے ایک غیر سرکاری تنظیم پر الزام لگانے پر یہ جرمانہ عائد کردی ہے ۔
مقالہ تحریر کرنے والے فرد کسی پیشی میں عدالت حاضر نہیں ہو ئے اور ساتھ ہی یہودیوں کی نمایندہ کونسل اپنے اس موقف پر اب تک قا ئم ہے کہ سال ۲۰۱۰ میں فلسطینوں کو امداد پہنچانے والی کشتی پر اسرا ئیل کا حملہ درست ہے اور فلسطینیوں کو امداد دینے والے یہ کمیٹی ترکی اوردہشت گردوں سے رابطے میں تھی ۔