"کویت ایوارڑ" مقابلہ قرآن میں ججز کے فیصلے جانبدارنہ تھے ایرانی قاری پوزیشن سے محروم

IQNA

"کویت ایوارڑ" مقابلہ قرآن میں ججز کے فیصلے جانبدارنہ تھے ایرانی قاری پوزیشن سے محروم

7:55 - April 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1394433
شعبہ بین الاقوامی : کویت میں پانچویں بین الاقوامی" کویت ایوارڈ" میں جانبدارانہ رویہ باعث بنا کہ ایران قاری پوزیشن سے محروم رہ گئے۔

قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)- کویت کے قرانی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے سید محمد کرمانی قرات میں جبکہ حسن سلیمانی حفظ کے شعبے می شریک نامناسب فیصلوں کے سبب پوزیشن سے محروم رہ گئے،ایکنا سے بات چیت کرتے ہو ئے مقابلے حفظ کے قاری حسن سلیمانی نے کہا کہ سید محمد کرمانی کی قرات اسقدر معیاری تھی کہ پہلی یا دوسری ورنہ تیسری پوزیشن حاصل کرلیتالیکن افسوس کہ ججز کے فیصلے جانبدارنہ ہونے کے باعث ہم کو ئی پوزیشن نہ لے سکے۔
حسن سلیمانی نے مزید کہا کہ میں اپنے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا مگر سید محمدکرمانی کی قرات کے بارے میں فیصلو ں سے مطمین نہیں ۔ حسن سلیمانی نے اختتامی فیصلوں کے حوالے سے معلومات دیتے ہو ئے کہا کہ مقابلہ قرات میں ملایشیاء،انڈونیشیا،افغانستان،لبنان اور مراکش بالترتیب اول تا پنجم جبکہ مقابلہ حفظ میں مصر،سومالیہ اور بحرین اول دوم اور سوم پوزیشن کے حقدار قرار دیے گئے ہیں ۔ اسی طرح ایک اور روش قرات میں حفظ کے مقابلے میں موریتانیہ ،یمن ، لیبیا،فلسطین اور سعودی عرب اول تا پنجم پوزیشن کے حقدار قرار دیے گئے۔

1392485

ٹیگس: قاری ، جج ، کویت
نظرات بینندگان
captcha