شامی فوج کو حاصل قدم بقدم کامیابیاں شام کا تاریخی شھر ’’معلولا‘‘ بھی دھشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک

IQNA

شامی فوج کو حاصل قدم بقدم کامیابیاں شام کا تاریخی شھر ’’معلولا‘‘ بھی دھشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک

7:38 - April 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1395395
بین الاقوامی گروپ: شامی فوج شہر ’’صرخہ‘‘ پر اپنا کنٹرول جمانے کے بعد اس ملک کے تاریخی شہر معلولا میں داخل ہوئی اور اسے بھی مکمل طور پر اپنے اختیار میں کر لیا ہے۔

ایکنا نیوز ایجنسی-اہل بیت نیوز ایجنسی- العالم نے فوری خبر دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ شامی فوج شہر ’’صرخہ‘‘ پر اپنا کنٹرول جمانے کے بعد اس ملک کے تاریخی شہر معلولا میں داخل ہوئی اور اسے بھی مکمل طور پر اپنے اختیار میں کر لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق جب شامی فوج نے صوبہ قلمون میں اپنی کاروائیاں شروع کیں تو مسلح افراد ۵۰ گاڑیوں کے ذریعے ’’صرخہ‘‘ کے راستے سے ’’جرود عرسال‘‘ اور’’ حوش العرب‘‘ کے علاقوں کی طرف فرار کر گئے۔ ان کے بھاگنے سے باقی ماندہ دھشتگردوں کے اندر بھی وحشت پیدا ہو گئی  اور ان کے حوصلے ٹوٹ گئے جس کی بنا پر انہیں شکست سے دوچار کرنا آسان ہو گیا۔
العالم کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج شہر معلولا پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ’’جبعدین‘‘ شہر کی طرف حرکت کی حالت میں ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ القلمون لبنان کے سرحد پر واقع علاقہ ہے جس میں درج ذیل چھوٹے بڑے شہر ہیں: "یبرود"، "صیدنایا"، "عین منین"، "معلولا"، "رنکوس"، "تلفیتا"، "بخعة"، "جبعدین"، "حلبون"، "النبک"، "القطیفه"، "الرحیبة"، "قارة"، "دیر عطیة"، "رآس المعره"، "السحل"، و"عسال الورد"

/14/602390/story.html

ٹیگس: شام ، کامیابی ، جنگ
نظرات بینندگان
captcha