ایکنا نیوز ایجنسی : سماء نیوز-ریاض : شہزادہ بندر بن سلطان کو سعودی انٹیلی جنس چیف کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، جب کہ نائب سربراہ یوسف الادریسی کو قائم مقام چیف مقرر کر دیا گیا۔ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے فرمان کے مطابق شہزادہ بندر کو ان کی اپنی درخواست پرہٹایا گیا۔ شہزادہ بندر نے شام سے متعلق اپنی پالیسی کے ذریعے سعودی شاہی خاندان کو مسائل سے دوچار کیا، شہزادہ بندر کو دو ہزار بارہ میں انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا تھا، وہ اس سے پہلے بیس سال تک امریکا میں سعودی سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ سماء