ایکنا نیوز ایجنسی-اطلاع رساں ادارے "malijet"کے مطابق مالی کے دوسرے قومی کانفرنس میں مالی صدر ۔علماء اور اہم دانشوروں اور غیر ملکی مہمانوں کے اجلاس میں محمود دیکو کو ایک بار پھر سپریم اسلامی کونسل کا صدر منتخیب کیا گیا۔ محمود دیکو نے اسلامی روشن فکری اور تکفیری خطرات سے آگاہی میں اہم خدمات انجام دی ہے ۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مالی کے صدر ابراھیم ابوبکر نے اتحاد اسلامی پر تاکید کرتے ہوئے کہا :قرآن کی دعوت اور حکم پر عمل کرتے ہوئے ہم وحدت کی حفاظت کریں گے اور اس ملک کو مشکلات سے بچانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔قابل ذکر ہے کہ تکفیری اقدامات سے عالم اسلام روز بروز اس طبقے سےدور تر ہوتا جارہا ہے۔