ایکنا نیوز ایجنسی:اطلاع رساں ادارے "on islam" کے مطابق عظیم اسلامی اجتماع میں ۲۰ ہزار سے زا ئدمسلمان شرکت کریں گے۔ جوہانسبرگ شھر میں منعقد ہونے والے اس اجتماع میں عالم اسلام کے مختلف دانشوروں کے علاوہ انڈیا اور پاکستان سے بھی عام مسلمان شرکت کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس طرح کے تبلیغی اجتماع عام طور پر بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی منعقد ہوتے رہتے ہیں ۔