ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے "romandie" کے مطابق شدت پسند صھیونی آباد کاروں نے ویسٹ بینک کے شمال میں مسجد پر حملوں کے بعد دیوار پر وال چاکنگ کی اور مسلمان نمازگزاروں کی گاڑیوں پر پتھراو کیا۔ خبروں کے مطابق شدت پسندوں نے مسجد کی دیوار پر " مسجدوں کو بند کرو اور یہودی اسکول بنا لواور ہم مسلمانوں کو نکال لیں گے " کے نعرے درج کیے ۔ دوسری طرف بعض اطلاعات کے مطابق اسرا ئیلی خفیہ پولیس نے ایک شدت پسند یہودی کو گرفتار کر لیا ہے اس شدت پسند نے اس علاقے میں آباد عیسا ئی آباد کاروں کو دھمکی آمیزخط کے زریعے لکھا تھا کہ کہ وہ ان علاقوں سے نکل جا ئیں ۔