ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے "Ghana Web" کے مطابق گھانا کے شھر "اکرا" میں مختلف گروہ نایجیریا کی حکومت پر لڑکیوں کو بازیاب کرانے کے حوالے سے دباو ڈالنے کے لئےریلی نکالیں گے۔ ان گروہوں نے نے بوکوحرام تنظیم کی مذمت کرتے ہوئے نایجیریا حکومت سے سنجیدہ اقداما ت کرنے کا مطالبہ کیا۔ بوکوحرام گروہ نے ۲۰۰ اسکول طالبات کو اغواء کیا ہے جسکی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔بوکوحرام نے دھمکی دی ہے کہ لڑکیوں کی آزادی کے بدلے اگر انکے گرفتار ساتھیوں کو جیلوں سے آزاد نہ کرایا گیا تووہ ان لڑکیوں کو فروخت کرے گا۔
دنیا بھر سے مسلمان گروہوں نے بوکو حرام کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہیں کہ بوکوحرام کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ صرف مسلمان ہونے کا دعویدار ہے نہ کہ حقیقی مسلمان۔