ایران اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات اور قربت کے خواہاں ہیں، مشاہد حسین سید

IQNA

ایران اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات اور قربت کے خواہاں ہیں، مشاہد حسین سید

18:07 - May 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1410874
بین الاقوامی گروپ:تہران ریاض تعلقات میں بہتری اہم اور مثبت بات ہے

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز: سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین کا اسلام ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں کہنا تھا کہ تہران ریاض تعلقات میں بہتری اہم اور مثبت بات ہے، چونکہ ایران اور سعودی عرب مسلم دنیا کے دو اہم ملک ہیں، انکی چپقلش مسلم امہ کے اتحاد کے منافی ہے۔ ان دونوں ممالک کے تعلقات میں اگر بہتری آتی ہے تو چاہیے مسئلہ فلسطین ہو، مسئلہ کشمیر ہو، مسئلہ لبنان ہو، مسئلہ شام ہو یا عراق و افغانستان کی صورتحال ہو، یمن و بحرین کی صورتحال ہو، ان تمام پر ایک مثبت اثر پڑیگا۔گیس پائپ لائن کے حوالے سے مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ منصوبہ آگے بڑھنا چاہیے، یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ یہ علاقائی اقتصادی تعاون کے مفاد میں ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان میں توانائی کا بحران حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

html

ٹیگس: مشاہد ، حسین ، ایران
نظرات بینندگان
captcha