امام کاظم(ع) کی شہادت کے روزکاظمین میں عزاداری، لاکھوں زائرین کی حاضری

IQNA

امام کاظم(ع) کی شہادت کے روزکاظمین میں عزاداری، لاکھوں زائرین کی حاضری

19:15 - May 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1410877
بین الاقوامی گروپ: شهادت امام کاظم(ع) کے حوالے سے کاظمین میں عظیم اجتماع،لاکھوں پروانہ اہل بیت ماتم داری میں مصروف

ایکنا نیوز-براثا نیوز- یوم شہادت امام کاظم {ع} پر لاکھوں کی تعداد میں عزاداروں نے سینہ زنی کی اور حرم پر حاضری دی,عراق بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین دور ترین مقامات سے پیدل سفر کرکے کاظمین پہنچے اور فاطمہ زہرا{س} کو انکے لال کا پرسہ پیش کیا ۔قابل ذکر ہے کہ عراق میں سیکورٹی ریسک کے باوجودخواتین،بچے،بوڈھے اور جوان لاکھوں کی تعداد میں امام عالی مقام سے اظھار عقیدت کے لیے حرم امام کاظم پہنچے اور عزاداری کی۔
عزاداروں کی خدمت کے لیے مختلف جگہوں پر نذر ونیاز اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ عیسائی بھی سبیلوں پر خدمت کے لیے موجود اظھار عقیدت کر رہے تھے
سخت سیکورٹی میں کاظمین کے علاوہ کربلاء میں بھی شہادت امام موسی کاظم {ع} کی مناسبت سے ہزاروں عاشقان اہل بیت نے عزاداری اور نوحہ خوانی کی ۔

1410839

ٹیگس: امام ، کاظم ، عزاداری
نظرات بینندگان
captcha