مخالفتوں کے باوجود مصری قاریوں کو بیرون ملک اعزام کرنے کے حوالے سے امتحان لینے کا فیصلہ

IQNA

مخالفتوں کے باوجود مصری قاریوں کو بیرون ملک اعزام کرنے کے حوالے سے امتحان لینے کا فیصلہ

6:36 - May 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1411513
بین الاقوامی گروپ: مصر کی وزارت اوقاف نے انجمن قراء کی مخالفت کے باوجود قاریوں کو باہر بھیجنے کے لیے امتحان لینے کا سلسلہ شروع کردیا

ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے "البوابہ نیوز" کے مطابق وزارت اوقاف کے ادارے نے مصر میں انجمن قراء کی مخالفت اور شدید اعتراض کے باوجود قاریوں کو رمضان المبارک میں عربی اور یورپی ممالک بھیجنے کے حوالے سے معین شدہ امتحان کو ضروری قرار دیتے ہوئے امتحان لینا شروع کردیا ہے۔
مصری قاریوں کی ایک بڑی تعداد پہلے سے لیے گئے امتحان کو منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف شدید اعتراض کر رہے ہیں اور دوبارہ امتحان کو قاریوں کی توہین قرار دیتے ہیں۔اس سے پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ پہلے امتحان میں پاس شدہ قراء حضرات چہار سال تک باہر ممالک میں جانے کے اہل ہیں۔ اعتراض کرنے والے قراء نے دھمکی دی ہیں کہ اگر انکے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو مصر کی وزارت اوقاف کے دفاتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔

1411044

ٹیگس: مصر ، قاری ، دھرنا
نظرات بینندگان
captcha