بوکو حرام کے جنگجووں کا ملک کے شمال مشرق میں گورمیوشی گاوں پر حملہ

IQNA

بوکو حرام کے جنگجووں کا ملک کے شمال مشرق میں گورمیوشی گاوں پر حملہ

19:33 - May 31, 2014
خبر کا کوڈ: 1412792
بین الاقوامی گروپ: دہشت گروپ کے حملے میں 42افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایکنا نیوز-لندن (بی بی سی اردو) بوکو حرام کے جنگجوئوں نے ملک کے شمال مشرق میں گورمیوشی گائوں پر حملہ کیا جہاں زندہ بچ جانے والی ایک خاتون کے مطابق اس حملے میں 42افراد ہلاک کئے گئے۔دوسری جانب نائجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن نے بوکو حرام کے خلاف مکمل جنگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ روزنامہ نوائے وقت ۳۱ مئی کے مطابق’’یوم جمہوریت‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجوناتھن  نے کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردی سے نائیجریا کی ترقی کو خطرہ ہے۔ بوکو حرام نے نائیجریا میں ایک اسلامی ریاست قائم کرنے کے لئے سن 2009ء سے پرتشدد کارروائیاں شروع کی ہیں۔ حملہ آوروں نے گائوں والوں کو گولیاں اور تیر دھار آلے مار کر ہلاک کیا اور گھروں کو آگ لگا دی۔ صدر گڈلک جوناتھن نے کہا کہ ہم اپنی لڑکیوں کو بازیاب کر لیں گے اور نائیجریا کو دہشت گردی سے پاک کر دیں گے۔

ٹیگس: بوکو ، حرام ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha