سینیگالی قاری ایرانی قاری جواد فروغی کا گرویدہ نکلا

IQNA

سینیگالی قاری ایرانی قاری جواد فروغی کا گرویدہ نکلا

17:28 - June 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1413790
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی مقابلہ قرآن میں شریک سینیگالی قاری کی ایران قاریوں کو سینیگال سفر کی تجویز

ایکنا نیوز- اکتیسویں بین الاقوامی مقابلہ قرآن میں شریک سینیگال کے قاری مدون سیسہ نے مقابلوں میں شرکت پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ میری دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ہے اور میرے لیے ایران کا سفر ایک خوشگوار تجربے سے کم نہیں۔ مقابلے میں پہلی مرتبہ شریک  قاری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : سینیگال میں بچے ایرانی قاریوں سے خوب آشنا ہیں اورمیں چھوٹا تھا جب قاری " جواد فروغی" کی تلاوت سنتا تھا اور میری آرزو تھی کہ میں ایک مرتبہ اس قاری سے ملاقات کا شرف حاصل کروں۔
سینیگالی قاری نے قرآن سیھکنے کے بارے میں کہا ؛ میں چھوٹا تھا اور اپنے والد جو ایک سینیگالی مسلمان لیڈر ہے اس سے قرآن سیھکتا تھا،اس وقت میں جواد فروغی کی تلاوت سنتا تھااور اس قاری کا عاشق بن گیا تھا اور خواہش کرتا تھا کہ ایک مرتبہ اس قاری سے ملاقات کا شرف حاصل کروں۔
مدون سیسه جو ایک قرآنی اکیڈمی کا انچارج ہے جہاں ایک سو اسی سے زائد بچے قرآن سیھکتے ہیں ،کہتا ہے: ایرانی قراء کی آواز بہت میھٹی ہے اور حتی دین مخالف افراد بھی ان کی تلاوت سن کر جذب ہو جاتے ہیں۔
سینیگالی قاری نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قرآنی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا : میں ایرانی قاریوں کو دعوت اور تجویز دیتا ہیوں کہ وہ سینیگال آجائیں اور حفظ اور قرائت کی کلاسوں کو نزدیک سے دیکھے اور اپنے تجربے شیر کریں ۔

1413416

ٹیگس: سینیگال ، قار ، ایران
نظرات بینندگان
captcha