ایکنانیوز- رومانیہ کے شھر " مجیدیہ" کے مسلم آبادی والے علاقے سے تعلق رکھنے والے عالم دین " قاری جعفر تونجل" نے ایکنا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا : دو بار ایران آچکا ہوں، ایک دفعہ علماء کے وفد کے ساتھ اور دوسری بار بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں، ایران آنے سے پہلے مغربی میڈیا کی جانب سے ایران کے اسلامی اور سیاسی امور بارے غلط تبیلغات کی وجہ سے ایران کے بارے میں کافی خدشات تھے لیکن ایران آکر سب منفی پروپگینڈے غلط ثابت ہو جاتے ہیں
جعفر تونجل نے رومانیہ میں مسلمانوں کے حوالے سے کہا : مسلمان تمام عبادات اور دیگر اجتماعی امور میں مکمل آزاد ہے اور کسی قسم کا تعصب وہاں نہیں پایا جاتا ہے۔ مساجد کا دروازہ سب کے لیے کھلا ہے اور اسلام مخلاف تبلیغات بھی وجود نہیں رکھتے۔ مسلمان عالم دین اور قاری محترم نے بعض ممالک اور مسالک میں اختلافات کے حوالے سے کہا : یہ سب کچھ اسلام مخالف قوتوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے کیونکہ وہ اسلام کی طاقت اور کشش سے خوفزدہ ہیں لیکن انشاء اللہ یہ سب ختم ہوگا اور مسلمان بلا آخر متحد ہوں گے ۔