نوری مالکی کا پریس کانفرنس میں دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلہ کرنے کےلئے ایمرجنسی نافذ کے نفاز کا اعلان

IQNA

نوری مالکی کا پریس کانفرنس میں دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلہ کرنے کےلئے ایمرجنسی نافذ کے نفاز کا اعلان

22:16 - June 10, 2014
خبر کا کوڈ: 1416369
بین الاقوامی گروپ: دہشت گرد تکفیری گروپ داعش کا عراق کے شھر موصل پر قبضے کے بعد دیگر علاقوں کی جانب پیش روی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " السومریہ نیوز" کے مطابق داعش تکفیری گروہ نے شمالی عراق کے صوبہ نینوا میں ائیرپورٹ ،کئی سرکاری اور صوبائی انتظامیہ کی عمارت پر قبضہ کرنے کےعلاوہ دو ٹی چینلوں کی عمارتوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے ۔ بعض اطلاعات کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے شہر موصل پر مکمل طرح سے قبضہ کرلیا ہے۔  نیوز کے مطابق داعش گروہ نے موصل کی جیلوں پر قبضہ کرکے ہزاروں قیدیوں کو چھوڑدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو جیلوں سے ایک ہزار چارسو قیدیوں کو رہا کرالیا گیا ہے اور اب صلاح الدین صوبے کی جانب پیش روی کر رہی ہے
عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ کے مطابق داعش کی فوج میں بڑی تعداد میں غیر ملکی جنگجو شامل ہیں اور جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ انہیں ہیلی کاپٹر تک جنگی سازوسامان سے لیس کر دیا گیا ہے
نوری مالکی نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلہ کرنے کےلئے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور اقوام متحدہ ، یورپی پارلیمنٹ ،عرب لیگ سمیت تمام ہمسایہ ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے لئے مدد کریں اور دہشت گردوں کو سرحدوں سے عراق آنے سے روک دیں ۔

1416333

ٹیگس: داعش ، دہشت ، گرد
نظرات بینندگان
captcha