رمضان المبارک میں حرم امام رضا(ع)کی معماری اور ھنری نمائش کا انعقاد بھارت میں

IQNA

رمضان المبارک میں حرم امام رضا(ع)کی معماری اور ھنری نمائش کا انعقاد بھارت میں

18:57 - June 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1422661
بین الاقوامی گروپ:فن معماری اور دیگر فن پاروں کی نمائش کا اہتمام خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران دھلی نو کے تعاون سے کیا گیا ہے

ایکنا نیوز-شعبہ مشرقی ایشیاء- اس ثقافتی نمائش کا اہتمام مرکز مطالعات ایران و ہندوستان «روهیلکند بریلوی» یونیورسٹی میں کیا گیا ہے جسمیں«سنتوش گنگور»،  وفاقی وزیر بھارت شرکت اور نمائش کا افتتاح کریں گے
وفاقی وزیر نے مطالعاتی مرکز کے سربراہ سے ملاقات میں اس پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے ان پروگراموں کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ افتتاحی پروگرام میں «روهیلکند بریلوی»یونیورسٹی  کے وائس چانسلر پروفیسر مشاھد حسین بھی شرکت کریں گے
اس نمائش میں خطاطی،پینٹنگ،گھریلو دستکاری،حرم رضوی کے مختلف پتھروں پر تحریروں کی نمائش کے علاوہ حرم مطہر کی مختلف تصاویر بھی شامل ہیں
قابل ذکر ہے کہ مرکز مطالعات ایران و ہندوستان انجمن مطالعات ایران اور رایزنی اسلامی جمہوریہ ایران کےتعاون سے قائم کیا گیا ہے جہاں ریگولر فارسی زبان کی کلاسیں منعقد ہوتی ہیں اور مختلف مواقعوں پر علمی ثقافتی نمائش کا اہتمام بھی کیا جاتاہے۔

1422234

ٹیگس: ایران ، ہند ، نمایش
نظرات بینندگان
captcha