ایکنا نیوز- شعبہ مغربی ایشیاء- اس کانفرنس میں سینکڑوں خواتین دانشور اور مذہبی تعلیم کی ماہر خواتین شریک ہوئیں اور اسلام میں تعلیم و تدریس اور عورتوں کے حقوق کے حوالے سے تبادلہ خیال کیے گئے
اس کانفرنس کے انتظامی امور کے سربراہ احمد جاوید صالحی کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں دو سو سے زائد مختلف سرکاری،تعلیمی ،اسلامی اور دیگر شعبوں سے خواتین نے شرکت کی ہیں اور اس کانفرنس کا اہم مقصد ترقی اور تعلیم میں عورتوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہے
صالحی نے کہا کہ دیگر مقاصد میں اس کانفرنس کے زریعے افغانستان اور دیگر اسلامی ممالک میں تعلقات بڑھانا بھی ہے اور اس مقصد کے لیے اس کانفرنس میں بھی مصر سے ایک خاتون دانشور شریک تھی
کانفرنس کے سربراہ کے مطابق گذشتہ چند سالوں سے افغانستان کی عورتوں میں تعلیم حاصل کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور اس طرح کی کانفرنسوں سے عورتوں کی تعلیم میں اضافہ ہوگا اور اسلام نے بھی عورتوں کی تعلیم کے حوالے سے خاص تاکید کی ہے ۔ صالحی نے علماء کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علماء کی باتیں بہت حد تک عورتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں لہذا عورتوں کی تعلیم میں انکا کردار بھی بہت اہم ہے۔