ماہ صیام کی آمد پر پاکستانی مساجد کی رونقیں دوبالا،روح پرور اجتماعات

IQNA

ماہ صیام کی آمد پر پاکستانی مساجد کی رونقیں دوبالا،روح پرور اجتماعات

14:54 - June 30, 2014
خبر کا کوڈ: 1424318
بین الاقوامی گروپ:کراچی/کوئٹہ/پشاور/لاہور/اسلام آباد : ملک بھر میں نماز باجماعت کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جہاں سیکورٹی کے بھی بھرپور انتظامات کئے گئے تھے۔ نمازیوں نے امن اور خوشحالی کی دعائیں مانگیں۔

ایکنا نیوز-سماء نیوز-رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی/کوئٹہ/پشاور/لاہور/اسلام آباد : ملک بھر میں باجماعت نمازوں کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جہاں سیکورٹی کے بھی بھرپور انتظامات کئے گئے تھے۔ نمازیوں نے امن اور خوشحالی کی دعائیں مانگیں۔

رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہوا تو مساجد ایمان والوں سے بھر گئیں، کراچی کے خالق دینا ہال میں نماز جماعت کے دوران تاحد نگاہ لوگ ہی لوگ تھے۔ نمازیوں کا کہنا تھا خوش نصیبی ہے کہ رمضان میں عبادت کا موقع مل رہا ہے۔

اس دوران سیکیورٹی کے بھی بھرپور انتظامات تھے۔ لاہور کی جامع مسجد گلبرگ میں بھی کچھ ایسے ہی مناظر تھے، بڑی تعداد میں نمازیوں نے کلام پاک سننے کی سعادت حاصل کی۔ادھر اسلام آباد کی لال مسجد کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات دکھائی دیئے۔ کوئٹہ کی زہری مسجد میں بھی پہلی نماز  پر روح پرور منظر تھا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے قرآن پاک سننے کا شرف حاصل کیا۔ سماء

17833

ٹیگس: نماز ، رمضان ، روح ، پرور
نظرات بینندگان
captcha