انتہاپسند آئی ایس آئی ایس کا عراق میں خلافت کے قیام کا اعلان,دیگر ممالک کو بھی شامل کرنے کا اعلان

IQNA

انتہاپسند آئی ایس آئی ایس کا عراق میں خلافت کے قیام کا اعلان,دیگر ممالک کو بھی شامل کرنے کا اعلان

13:29 - July 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1424707
بین الاقوامی گروپ:بغداد: عراق اور شام میں جنگجو گروہ داعش نے زیر قبضہ علاقوں میں خلافت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ تنظیم کے سربراہ ابوبکرالبغدادی خلیفہ مقررہوگئے۔ایشیاء سے یورپ تک حکومت کے قیام کا دعوی

ایکنا نیوز-عراق اور شام میں جنگجو گروہ داعش نے زیر قبضہ علاقوں میں خلافت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ تنظیم کے سربراہ ابوبکرالبغدادی خلیفہ مقررہوگئے۔

عراق میں خانہ جنگی اور حکومت کے خلاف مسلح تحریک اہم مرحلے میں داخل ہوگئی، جنگجو تنظیم داعش نے عراق اور شام کے زیر اثرعلاقوں میں سربراہ ابوبکر البغدادی کی خلافت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

خلافت کا اعلان انٹرنیٹ پر آڈیو پیغام میں کیا گیا۔ خلافت کا یہ نظام شام کے شہر حلب سے عراق کے شہر دیالہ تک نافذ العمل ہے۔ اس حصے کو داعش نے اسلامی ریاست کا نام دیا ہے، جب کہ سرکاری فوج شہر تکریت واپس حاصل کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔روس کی جانب سے عراقی حکومت کی مدد کیلئے بھیجے گئے دس جنگجو طیارے بھی عراق پہنچ گئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق داعش نے اسلامی ریاست کے پانچ سالہ پلان کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان انکے خلیفہ کےھاتھوں بیعت کا اعلان کریں۔

داعش کے پلان کے مطابق انکی ریاست کا نقشہ ایشیاء سے یورپ تک ہیں جسمیں پاکستان بھی شامل ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha