وہابی عالم دین : مسجد الحرام میں تصویر اور فلم بندی حرام ہے ۔ کیمروں کو توڑا جائے

IQNA

وہابی عالم دین : مسجد الحرام میں تصویر اور فلم بندی حرام ہے ۔ کیمروں کو توڑا جائے

11:33 - July 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1427256
بین الاقوامی گروپ: سعودی وہابی عالم دین شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے مسجد الحرام میں ہر قسم کی شوٹںگ اور تصویر لینے کو ممنوع قرار دیا

ایکنا نیوز- روزنامہ «اخبارالخلیج» بحرین ایڈیشن ، کے مطابق سعودی عرب کے علماء کونسل کے ممبر اور معروف وہابی عالم دین شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے عقل سے عاری بیان میں مسجد الحرام میں ہر قسم کی شوٹںگ اور تصویر لینے کو ممنوع قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے کہا ہے کہ حرم میں زائرین کے پاس موجود تمام کیمروں کو توڑ دیا جائے ۔ کیونکہ حرم میں تصویر لینا جائز نہیں اور اس اقدام سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے اور بعض افراد حرم میں اسی نیت سے اندر آتے ہیں نہ کہ عبادت کی نیت سے۔
اس حوالے سے سعودی اخبار«الاقتصادیه» نے لکھا ہے کہ سیکورٹی فورسز صرف ان کیمروں کو اندر لے جانے کی اجازت دیتی ہیں جنکے پاس اجازت نامے ہو ۔
سعودی وہابی عالم دین شیخ صالح بن فوزان الفوزان کے اس بیان پر سوشل میڈیا میں مختلف اور متضاد بیانات سامنے آئے ہیں  ۔

1426898

ٹیگس: وہابی ، عالم ، دین
نظرات بینندگان
captcha