یمنی بچی الجزیرہ قرآنی مقابلوں میں اول پوزیشن لینے میں کامیاب

IQNA

یمنی بچی الجزیرہ قرآنی مقابلوں میں اول پوزیشن لینے میں کامیاب

13:40 - July 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1434431
بین الاقوامی گروپ:یمن کی رحمه القباطی نامی بچی الجزیرہ چینل کے قرآنی مقابلوں میں فاتح قرار پائی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «عدن الغد» کے مطابق الجزیرہ چینل کے قرآنی مقابلوں کے ججز شیخ احمد المعصراوی، ایمن سوید، محمود العکاوی، عبدالرشید شیخ علی صوفی و عثمان صدیق جو قرآت قرآن اور ننھے مؤذن کے مقابلوں میں فیصلوں کے مجاز ہیں انکے مطابق ماہ صیام میں ہونے والے مقابلہ بعنوان «تیجان النور» میں یمن کی رحمه القباطی مقام اول لینے میں کامیاب قرار پائی ہے ۔
القباطی دوسری مرتبہ مقابلہ  تیجان النور میں شرکت کر رہی ہے اور اس پوزیشن کے بعد وہ ایک لاکھ قطری ریال کی حقدار بن گئی ہے ۔
لیبیا کے هدیل شعبان دوم اور مصر کے  حمزه علی الدیب تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور انکو بھی  75 هزار ریال اور 50 هزار ریال نقد انعامات دیے جائیں گے ۔
الجزیرہ ٹی وی کے سید سعد الهدیفی، کا کہنا ہے : مقابلہ  تیجان النور حفظ، قرآت اور تفیسر کے مقابلے ہیں جسکا اہم مقصد قرآنی ثقافت اور تعلیمات کو عام کرانا ہے
اس سال مقابلہ حفظ میں برطانیہ کی مریم عبدالناصر اور مصر کی  امیره مزمل اور احمد علی کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ مراکش کے یاسین کو ننھے مؤذن کا لقب دیا گیا ۔

1433892

ٹیگس: یمن ، موزن ، پوزیشن
نظرات بینندگان
captcha