پاکستان اور بھارت میں کل عیدالفطر / شوال کا چاندنظرآگیا

IQNA

پاکستان اور بھارت میں کل عیدالفطر / شوال کا چاندنظرآگیا

20:06 - July 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1434580
بین الاقوامی گروپ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظر آگیا ہے کل عید فطر ہوگی۔

ایکنا نیوز- نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان  سمیت مختلف مشرقی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے ۔ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت آج کراچی میں ہوا۔
پاکستان میں جیونی،پسنی،سکھر اور جیکب آباد وغیرہ سے ملنے والی شہادتوں کے بعد ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اعلان کیا کہ مستند شہادتوں کے بعد فیصلہ ہوا کہ شوال المکرم کا چاند نظر آچکا ہے اور کل انتیس جولائی کو عید ہوگی ۔

قابل ذکر ہے کہ اس پریس کانفرنس میں غزہ مظلوموں کی نجات کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

ٹیگس: عید ، پاکستان ، چاند
نظرات بینندگان
captcha