داعش کی جانب سے قرآن کی تحریف کا دعوی/ تجدید چاپ ہوگا

IQNA

داعش کی جانب سے قرآن کی تحریف کا دعوی/ تجدید چاپ ہوگا

16:38 - August 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1434767
بین الاقوامی گروپ: داعش نے قرآن کی تحریف کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ علماء کی مدد سے از سر نو قرآن مرتب اور چھاپا جائے گا
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «دارالاخبار» کے مطابق داعش دہشت گرد گروپ نے اعلان کیا ہے قرآن تحریف شدہ ہے اور  نظر ثانی کے بعد قرآن چھاپا جائے گا اور بعض آیتوں کو قرآن سے مٹایا جاسکتا ہے
مزارات،مساجد اور امام بارگاہوں کی تباہی اور تخریب کے بعد اب قرآن داعش کی تخریب کاریوں کا نشانہ بن رہا ہے۔
داعش کے مطابق بعض آیتوں کو جو دیگر مذاہب کے حق میں بیان کیا گیا ہے انکو قرآن سے مٹایا جائے گا
اطلاعات کے مطابق سورہ «کافرون» او ر«آیات تطهیر» وغیرہ میں تحریف کیا جاسکتا ہے۔
داعش اس آیت کے باوجود قرآن میں تحریف کا قائل ہے کہ خدا کا فرمان واضح طور پر موجود ہے کہ  «إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ.
بیشک قرآن کو ہم نے نازل کیا یے اور ہم ہی اسکی حفاظت کریں گے ۔
ٹیگس: تحریف ، قرآن ، داعش
نظرات بینندگان
captcha