غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے ایران کی سیاسی کوششیں تیز

IQNA

غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے ایران کی سیاسی کوششیں تیز

17:52 - August 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1435149
بین الاقوامی گروپ: باکو میں ایرانی سفیر کے مطابق فلسطین کمیٹی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس تہران میں منعقد ہوگا
ایکنا نیوز-شعبہ وسطی ایشیاء- باکو میں ایرانی سفیر محسن پاک آیین کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی دعوت پر فلسطین کمیٹی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آنے والے ہفتے میں تہران میں منعقد ہوگا۔
پاک آیین نے مزید کہا :آج دنیا بھر میں حریت پسند افراد کو اسرائیلی حملے روکنے اور غزہ محاصرہ کو توڑنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا
ایرانی سفیر نے عالمی اداروں بالخصوص اسلامی ممالک پر زور دیا کہ عظیم انسانی المیے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ غزہ کے مظلوموں کی مدد کے لیے ادویات اور خوراک پہنچانے کا انتظام کریں۔
انہوں نے کہا :  اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی اور بالخصوص شمالی حصوں پر بغیر کسی وقفے کے شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اسکا اہم سبب عالمی اداروں اور مغربی ممالک کی خاموش حمایت ہے تاکہ فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری رہے ۔
ٹیگس: غزہ ، ایران ، کوشش
نظرات بینندگان
captcha