فلسطینی عوام سے اظھار یک جہتی / جماعت اسلامی کی جانب سے سترہ اگست کو یوم فلسطین منانے کا اعلان

IQNA

فلسطینی عوام سے اظھار یک جہتی / جماعت اسلامی کی جانب سے سترہ اگست کو یوم فلسطین منانے کا اعلان

15:05 - August 06, 2014
خبر کا کوڈ: 1436679
بین الاقوامی گروپ: جماعت اسلامی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف 17 اگست کو یوم فلسطین کا نام دیا گیا ہے
ایکنا نیوز- دی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے تمام سیاسی اور مذہبی تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ اسرائیلی وحشیانہ مظالم کی مذمت اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے سترہ اگست کو بھرپور انداز میں یوم فلسطین منایا جائے۔
انہوں نے کہا : اس دن کراچی میں ملین مارچ میں فلسطین سے یک جہتی کا اظھار کیا جائے گا۔
سراج  الحق نے کہا : جماعت اسلامی کی طرف سے دس اگست کو بھی «لبیک قبله اول مسلمین» کے نام سے اسلام آباد میں ریلی نکالی جائے گی ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت کو اسلامی ممالک کے سربراہ اجلاس بلا کرمسئله فلسطین اور صھیونی مظالم کے خلاف عملی اقدامات پر لائحہ عمل بنانا چاہیے ۔

سراج‌الحق نے فلسطین کے حوالے سے خاموش اسلامی ممالک پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے بعض اسلامی ممالک کی حمایت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کے لیے جماعت اسلامی اور پاکستانی عوام کا تعاون جاری رہے گا۔

1436144

 

ٹیگس: سراج ، جماعت ، فسلطین
نظرات بینندگان
captcha