ناروے ؛ غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام

IQNA

ناروے ؛ غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام

15:49 - August 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1437006
بین الاقوامی گروپ: غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اسلو میں بین الاقوامی سیمینار یکم ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔
ایکنا نیوز- سعودی اخبار «الحیاة» کے مطابق تخمینے کے مطابق غزہ کی تعمیر نو پر چھ ارب ڈالر لاگت آئے گی اور فلسطینی فلاحی تنظیم(آنروا) کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابتدایی طور پر ۱۸۷ ملین ڈالر غزہ کے بے گھر عوام کی امداد کے لیے فوری امداد کی ضرورت ہے۔ 

فلسطینی تعمیر وترقی کونسل کے سربراہ محمد اشتیه کا کہنا ہے کہ غزہ مظلوموں کے لیے پانی اور بجلی جبکہ بےگھر افراد کے لیے گھروں کی تعمیر فوری ضروریات میں سے ہے اور غزہ میں تعمیر نو کے لیے چھ ارب ڈالر کی اس وقت ضرورت ہے ۔
فلسطینی اتھارٹی کے مطابق بعض یورپی ممالک نے اس کانفرنس مییں شرکت کے لیے مثبت جواب دیا ہے
فلسطینی فلاحی تنظیم کے اہم نمائندے  پی یر کرنبول نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امید ہے کہ نئی جنگ بندی ایک پائیدار امن کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔
انہوں نے اسکولوں پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا : اسکولوں پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس حوالے سے عالمی برادری اور اقوام متحدہ  کو نوٹس لینا چاہیے۔
نظرات بینندگان
captcha