
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے ساتھ ساتھ سعودی حکام اور " بن لادن " گروپ کا ارادہ ہے کہ چار سو بیس میٹر بلندی کے ساتھ دو مینار بھی یہاں تعمیر کیا جائے۔
ایک مینار شمال مشرقی سمت اور دوسرا مینار شمال مغربی کی سمت بنانے کا پروگرام ہے
ان میناروں کی زمین کی کھدائی کے ساتھ تعمیر کاآغاز ہوچکا ہے اور اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نو سو مربع میٹر پر وسیع ایریا ہر مینار کا سائز ہوسکتا ہے
یہ مینار مکہ وال ٹاور کا آدھا برابر ہے جو ۸۱۷ میٹر بلند برج خلیفہ کے بعد دوسرا بلند ترین مینار ہے
ماہرین کا خیال ہے کہ ان میناروں سے آب زمزم کا چشمہ خشک ہوسکتا ہے اس آراء کے بعد ان میناروں کی تعمیر کے حوالے سے مخالفتیں شروع ہوچکی ہیں ۔
مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ بلند تعمیرات اور اطراف کے پہاڑ توڑنے کے لیے دھماکوں سے آب زمزم کے چشموں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔
1437158