فلسطین پر اسلامی دنیا میں قبرستان جیسی خاموشی ہے، لبیک قبلہ اول ریلی سے امیر جماعت اسلامی کا خطاب

IQNA

فلسطین پر اسلامی دنیا میں قبرستان جیسی خاموشی ہے، لبیک قبلہ اول ریلی سے امیر جماعت اسلامی کا خطاب

9:09 - August 11, 2014
خبر کا کوڈ: 1437996
بین الاقوامی گروپ: سراج الحق کا کہنا ہے کہ فلسطین پر اسلامی حکمران جہاد نہیں کرسکتے تو راستہ دیں فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ جہاد کے لیے لاکھوں جوان تیار ہیں۔
ایکنا نیوز-اسلام آباد میں غزہ حمایت اور لبیک قبلہ اول  ریلی سےخطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ  اللہ کے راستے میں نکلنا ہوگا، فلسطین میں لاشیں گرائی جارہی ہیں، غزہ کی صورتحال پر عالم اسلام کے رہنماؤں کو خط لکھاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا: فلسطینی بچے اسرائیلی ٹینکوں کا نشانہ بن رہے ہیں، امریکہ اور لندن میں لاکھوں لوگ مظاہرے کر رہے ہیں مگرمسلم ممالک میں قبرستان کی طرح خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وسائل کے باوجود مسلم امہ غزہ کی صورتحال پر خاموش ہے، اپنے مفادات بالائے طاق رکھ کر فلسطین کے مظلوموں کا ساتھ دیں، قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے ایک کیا جائے،علماء کرام قوم کو فروعی اختلافات سے نکال کر متحد کریں۔ اسرائیل نے 7 سال سے غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے، فوری ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا : سعیدہ وارثی کا استعفی اسلامی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ غزہ کے عوام کے لیے اس وقت عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

مظاہرین میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

 

ٹیگس: جماعت ، اسلامی ، ریلی
نظرات بینندگان
captcha