
ایکنا نیوز-شفقنا-مصر کے مفتی اعظم شوقی علام نے داعش کے دہشتگردوں کو ایک بدعنوان اور انتہا پسند تنظیم کے ارکان قراردیتے ہوئےکہا کہ اس گروپ سے اسلام و مسلمانوں کو خطرات لاحق ہیں اور یہ گرو پ ا سلام کو بدنام اور بے گناہ عوام کا قتل عام کررہا ہے۔ مفتی اعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر عالمی و علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔ اتوار کے روز عراقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے سنجار قصبے پر قبضے کے بعد پانچ ہزار سے زائد ایزدی کردوں کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔ محمد شیعا السوڈانی نے کہا کہ داعش نے درجنوں افراد جن میں بچےا ور خواتین بھی شامل ہیں کو زندہ درگور کیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ نے شمالی عراق میں ایزدی کردوں کی نسل کشی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کردوں کے مزید قتل عام کو روکنے کیلئےعالمی برادری سے داعش کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق کرد اقلیتی آبادی بھوک ،پیاس یا تشدد سے موت کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔
32202