قائد اعظم کی کوششوں ،افکار اقبال اور راجہ صاحب آف محمود آباد کے سرمایے کے نتیجے میں پاکستان ایک ملک بنا ہے

IQNA

قائد اعظم کی کوششوں ،افکار اقبال اور راجہ صاحب آف محمود آباد کے سرمایے کے نتیجے میں پاکستان ایک ملک بنا ہے

16:06 - August 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1439818
بین الاقوامی گروپ :فلسطین کے حوالے سے زبانی مذمت کرکے مسلم حکمران سمجھتے ہیں کہ انکا فرض ادا ہوچکا۔ رہنما مجلس وحدت مسلمین
ایکنا نیوز- پاکستان کے شہر کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ہاشم موسوی نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مبارکبار پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال جو ایک سچے عاشق رسول و اہل بیت تھے انکی کوششوں اور راجہ صاحب آف محمود آباد کی دولت سے پاکستان ایک ملک بنا، انہوں نے کہا کہ جس طرح اسلام کی ترویج میں جناب خدیجہ {س} کی دولت کام آئی اسی طرح پاکستان کی ابتدائی مشکلات میں راجہ صاحب کی دولت سے سہارا ملی ۔
انہوں نے کہا نے فلسطین کے مسئلے پر غزہ کے عوام سے اسلامی ممالک کے سربراہان زبانی ہمدردی کا اظھار کرکے سمجھتے ہیں کہ انکی ذمہ داری پوری ہوگئی  حالانکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی ممالک اس مسئلے پر ایک اسلامی فوج تشکیل دیں اور عملی اقدامات کرنے کی کوششیں کریں ۔
 
ٹیگس: نماز ، جمعہ ، آزادی
نظرات بینندگان
captcha