ایکنا نیوز- رئیس مذہب، سرکار امام جعفر صادق(ع) کی شہادت کے حوالے سے کوئٹہ شہر کی مخلتف مساجد میں مجالس اور نوحہ خوانی کا اہتمام کیا جارہا ہے
مرکزی مجلس امام بارگاہ سید آباد علمدار روڑ میں کل بروز جمعرات، رات کو منعقد ہوگی جس سے امام جمعہ حجتالاسلام والمسلمین سید ہاشم موسوی فضائل و مصائب امام جعفر صادق بیان کریں گے۔
مقامی وقت کے مطابق مجلس رات ساڑھےنو بجے شروع ہوگی ۔
قابل ذکر ہے کہ ایام شہادت کے حوالے سے امام بارگاہ بیت الاحزان،امام بارگاہ بلتستانی اور مسجد خاتم الانبیاء سمیت دیگر مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔