عراقی عیسائی مہاجرت سے گریز کریں: حیدر العبادی

IQNA

عراقی عیسائی مہاجرت سے گریز کریں: حیدر العبادی

22:04 - August 22, 2014
خبر کا کوڈ: 1441798
بین الاقوامی گروپ:شمالی عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے جرائم کی بناء پر اس ملک کی مختلف اقّلیتوں کے ہزاروں پیروکار منجملہ عیسائی مذہب کے سینکڑوں پیروکار بے گھر ہوگئے ہیں۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-عراق کے نئے وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے ملک کے عیسائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہاجرت کرنے سے گریز کریں۔ ذرائع کے مطابق عراق کے نئے وزیراعظم نے آج ایک بیان میں دہشتگرد گروہوں کے زیرقبضہ علاقوں میں پائی جانے والی بدامنی کی بناء پر عراق کے عیسائیوں کی جانب سے نقل مکانی کئے جانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ عراق کے ایک مذہب کے پیرو کار کی حیثیت سے عراق سے مہاجرت کرنے سے گریز کریں۔ اس سے قبل عراق کے نگراں وزیر خارجہ حسین شہرستانی نے بھی اپنے ملک کے مختلف مذاہب کے پیروکاروں اور اقلّیتوں نیز قبائل سے اپیل کی تھی کہ وہ بیرونی ممالک کے جھوٹے وعدوں پر بیرون عراق جانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ شمالی عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے جرائم کی بناء پر اس ملک کی مختلف اقّلیتوں کے ہزاروں پیروکار منجملہ عیسائی مذہب کے سینکڑوں پیروکار بے گھر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب عراق کے نائب صدر اور نائب وزیراعظم نے باہمی مفاہمت سے عراق کے تمام اندرونی مسائل حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

57203

نظرات بینندگان
captcha