مانچسٹر میں جشن میلاد حضرت معصومه(س)

IQNA

مانچسٹر میں جشن میلاد حضرت معصومه(س)

9:03 - August 29, 2014
خبر کا کوڈ: 1444124
بین الاقوامی گروپ: ولادت باسعادت کےموقع پر جشن گذشتہ روز اسلامی مرکز کے تعاون سے منایا گیا

 ایکنا نیوز- شعبہ یورپ – اہل بیت اور عاشقان ولایت کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد کی شرکت کے ساتھ مانچسٹر میں جشن میلاد حضرت معصومه(س) منایا گیا

محفل جشن میں قرآت قرآن مجید،  ، نماز جماعت مغرب و عشاء، دعائے کمیل اور شعر خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا
اس محفل جشن میں حجت‌الاسلام شمالی نے بی بی معصومہ (س) کی سیرت پر روشنی ڈالی اور فضائل بیان کیے
مقامی وقت کے مطابق جشن ولادت رات آٹھ بجے شروع کیا گیا اور رات گیارہ بجے تک جشن جاری رہا۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی مرکز مانچسٹر ایرانی طلباء کے تعاون سے بنایا گیا ہے اور برطانیہ کے شمال میں اہم اسلامی مراکز میں اسکا شمار ہوتا ہے ۔

1443900

ٹیگس: جشن ، معصومہ ، ولادت
نظرات بینندگان
captcha