اسلامی کانفرنس تنظیم نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

IQNA

اسلامی کانفرنس تنظیم نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

9:02 - September 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1445684
ایکنا نیوز- اسلامی کانفرنس کے ممبر ممالک نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے خصوصی اجلاس اور اسرائیل سے تجارتی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے

 ایکنا نیوز- کویتی نیوز ایجنسی(KUNA) کے مطابق اسلامی کانفرنس کے ممبر ممالک نے خرطوم میں اجلاس کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے فوری طور پر خصوصی اجلاس بلایا جائے
سوڈانی پارلیمنٹ کی دعوت پر فلسطینی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جسمیں کہا گیا کہ اسرائیل جنگ کا اصل ذمہ دار ہے اور اسمیں انسانی حقوق کو پامال کیا گیا ہے
اس اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ جنگ میں تمام خلاف ورزیوں کی فہرست بنا کر اسے اگلے مہینے کے بین المجالس کونسل میں پیش کیا جائے جو جینوا میں منعقد ہورہا ہے
اس اجلاس میں تجویز دی گئی کہ فلسطین کی مدد کے لئے  تمام اسلامی ممالک مالی،سیاسی،اور اخلاقی حوالے سے بڑھکر تعاون کریں تاکہ فلسطین اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرسکے
اس سے پہلے اجلاس میں ممبر ممالک کی طرف سے اسرائیلی جنگی خلاف ورزیوں کی فہرست پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

 

1445291

نظرات بینندگان
captcha