ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-عراق کی فوج کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین میں آمرلی اور سلیمان بیک سے دہشتگرد گروہ داعش کے چار سو سے زیادہ عناصر عراق کے شمالی شہر کرکوک کی طرف فرار کر گئے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمال مشرقی صوبے دیالہ میں عراق کی فوج کے کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے آمرلی اور سلیمان بیک کے علاقوں میں مقامی قبائل کے تعاون سے عراق کی فوج کے مقابلے میں شکست کے بعد دہشتگرد گروہ داعش کے سیکڑوں عناصر کے فرار کیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر دہشتگرد کرکوک کی طرف فرار کرگئے ہیں اور عراق کی فوج ان کا پیچھا کررہے ہے۔ دوسری جانب صوبے صلاح الدین کے مرکز تکریت میں عراق کی فضائیہ کے حملے میں دسیوں دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔