ملایشیاء میں پانچویں قرآنی تحقیقی مقابلہ کا انعقاد

IQNA

ملایشیاء میں پانچویں قرآنی تحقیقی مقابلہ کا انعقاد

11:46 - September 06, 2014
خبر کا کوڈ: 1447050
بین الاقوامی گروپ: قرآنی تحقیقی مقابلہ اگلے سال پانچ اور چھ مئی کو کوالالمپور میں منقعد ہوگا

ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے «cqr» کے مطابق تحقیقی مقابلہ ملایا یونیورسٹی کے شعبہ قرآنی اور اسلامی مطالعاتی مرکز کی حدیث اکیڈمی کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے
اس مقابلے کا مقصد قرآنی علوم میں جدید پہلووں اور زاویوں سے مطالعاتی مواقع فراہم کرنا ، علمی معلومات کا تبادلہ ،محققین کی حوصلہ افزائی اور ان میں تعلقات اور ہم آہنگی بڑھانا ہے
مقابلے کی منتظمین نے تمام قرآنی اکیڈمیوں ، اداروں ، یونیورسٹی کے قرآنی شعبوں ، اسلامی مراکز اور دیگر متعلقہ انسٹیٹوٹ کے اسلامی اور قرآنی علوم میں مہارت رکھنے والے دانشوروں سے شرکت کی اپیل کی ہیں
محققین سے کہا گیا ہے کہ قرآنی علوم ، تفسیر، تخلیقات ، اطلاعات اور تمام ریسرچ پیپر کو اس سیمینار کمیٹی کے مرکزی دفتر میں جمع کرا دیں
شرکت کے خواہشمند محققین یکم جنوری تک اپنے ریسرچ پیپر کے خلاصے انگریزی یا عربی زبان میں جمع کرا سکتے ہیں ۔

1446503

نظرات بینندگان
captcha