مراکشی حکومت کی جانب سے سینیگال کے مسلمانوں کے لیے قرآن مجید کا تحفہ

IQNA

مراکشی حکومت کی جانب سے سینیگال کے مسلمانوں کے لیے قرآن مجید کا تحفہ

8:35 - September 07, 2014
خبر کا کوڈ: 1447340
بین الاقوامی گروپ: مراکش کی حکومت کی جانب سے سفارت خانے کے زریعے سے قرآن مجید پیش کیا گیا

ایکنا نیوز- مراکش کے روزنامه «المغربیه» کے مطابق قرآن مجید کا مراکشی ناشر«محمد سادس»  سے شائع شدہ سیٹ«طوبی» شہر کے  اہل طریقت مسلمان«مریدیه» کے لیے تحفے میں پیش کیا گیا
مراکش کے سفیر طالب براده نے قرآن مجید کے سیٹ کو  مریدیہ کے نمائندے شیخ عبدالقادر امباکی کو سینیگال میں پیش کیا ۔
شیخ عبدالقادر امباکی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : مراکش اور سینیگال کی دوستی قابل فخر ہے اور ان تعلقات میں مذہبی تعلقات بھی شامل ہیں ۔
اس سے پہلے مراکش کی جانب سے کاولاک شہر کے «نیاس» قبیلے ، ڈاکار کے قبیلے «طال» اور تیواوان شہر کے تیجانی قبیلے «سای» کے لیے بھی قرآن مجید کا سیٹ تحفے میں پیش کیا جا چکا ہے
مریدیہ فرقہ ایک صدی پہلے شیخ احمدو بامبا کی کوششوں سے سینیگال میں وجود میں آیا ہے اور وسطی و مغربی افریقہ میں اس فرقے کی بڑی تعداد آباد ہے
صوفیہ عقائد رکھنے والا یہ فرقہ زیادہ تر طوبی شہر میں موجود ہے اور اسی وجہ سے طوبی شہر مریدیہ فرقے کے لیے ایک مقدس شہر مانا جاتا ہے ۔

1447243

ٹیگس: قرآن ، مریدیہ ، تحفہ
نظرات بینندگان
captcha