ایکنا نیوز- مصر کےاطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق اسپین میں مسلم اقلیت الائنس نے داعش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم کو اسلام سے نہ جوڑا جائے
اس الائنس کے سربراہ ریاض تاتاری نے کہا : ہم اس وقت ایک ایسی تنظیم کے روبرو ہیں جو اسلامی خلافت کا دعوی کرتی ہے حالانکہ اس کا اسلام سے کوئی تعلق ہی نہیں لیکن یہ اسلام کے نام پر وحشتناک مظالم کا مرتکب ہوتی ہے اور اسلامی تعلیمات کے خلاف کام کر رہی ہے
انہوں نے کہا : اس تنظیم میں کئی شدت پسند لوگ یورپ اور اسپین وغیرہ سے تعلق رکھتے ہیں اور کہا جاسکتا ہے کہ ایک تہائی داعش ممبران کا تعلق یورپ سے ہیں۔
تاتاری نے خبردار کرتے ہوئے کہا : ان جنگجووں کی واپسی خود یورپ کے لیے خطرناک ہے اور انکے خلاف مسلمانوں کی حمایت اسپین حکومت کے لیے ضروری ہے تاکہ عدل وانصاف پر مبنی معاشرے کا قیام ممکن ہو۔