ایکنا نیوز- «Press TV» چینل کے مطابق آل الشیخ نے اس تنظیم کو تکفیری اور ستمگر گروہ قرار دیا ہے
انہوں نے کہا : اگر یہ تنظیم مسلمانوں سے لڑتی ہے تو مسلمانوں کو بھی ان سے لڑنا چاہیے اور اسلام کو انکے شر سے پاک کرنا ہوگا
سعودی مفتی اعظم نے کہا: جنگ کے آغاز سے اس گروپ نے بدترین مظالم سے اسلام کا چہرہ مخدوش کر رکھا ہے۔
سعودی مفتی نے چند روز پہلے بھی اس گروپ کی مذمت کرتے ہوئے انکو اسلام دشمن گروہ قرار دیا تھا
انہوں نے مزید کہا: شدت پسندی اور دہشت گردی کا اسلام جیسے مقدس دین سے کوئی تعلق نہیں
سعودی مفتی کا نظریہ اس وقت تبدیل ہوا ہے جب اس دہشت گرد گروپ کا سعودی پر حملے کی خبریں چل نکلی ہیں
داعش اب تک عراق اور شام میں وحشتناک مظالم کا مرتکب ہوچکی ہے اور اسوقت بھی شام اور عراق کے اچھے خاصے حصے پر اس گروہ کا قبضہ ہے
یہ گروپ شیعہ ، سنی ، کرد، عیسائی، ایزدی سمیت مختلف مذاہب کے پیروکارو کا قتل عام کر چکا ہے
عراقی حکومت سعودی عرب،قطر اور بعض دیگر خلیج فارس کے ممالک کو اس دہشت گردی میں ملوث قرار دے چکی ہے۔