ایکنا نیوز-ایران ریڈیو-دہشتگرد گروہ بوکو حرام نے نائیجیریا کے شمال مشرق میں سوق الجیشی اہمیت کے حامل شہر مائیڈو گوری کے قریب واقع بازار پر حملہ کیا ہے۔
مقامی عینی شاہدوں کے حوالےسے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے موٹر سائیکلوں پر سوار پچاس عناصر نے نائیجیریا کے صوبے بورنو کے شہر مائیڈو گوری کے قریب ناگوم کالونی کے بازار میں اندھا دہند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد بوکو حرام کے دہشتگردوں نے بازار میں لوٹ مار شروع کردی اور بھاری مقدار میں اشیائے خوردو نوش اور دیگر ضروری سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
اس سے قبل نائیجیریا کی فوج نے بوکو حرام دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سو سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کی حکومت کو بوکوحرام کے دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بوکو حرام کےحملے کے بعد نیشنل آرمی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بوکوحرام کے دہشتگردوں نے نائیجیریا کی ریاست بورنوکے کچھ قصبوں پر قبضہ کررکھا ہے۔