حفظ قرآن مدرسوں کے خاتمے کی تجویز پر سعودی باشندوں کا شدید اعتراض

IQNA

حفظ قرآن مدرسوں کے خاتمے کی تجویز پر سعودی باشندوں کا شدید اعتراض

9:52 - September 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1450096
بین الاقوامی گروپ؛ سعودی اخبار «الریاض» کے ایڈیٹر کی جانب سے حفظ قرآن مدرسوں کے خاتمے کی تجویز پر شدید اعتراضات سامنے آرہے ہیں

ایکنا نیوز- لندن عربی اخباربه «القدس العربی» کے مطابق «الریاض» کے ایڈیٹر نے ٹویٹر پر کمنٹس میں لکھا ہے کہ سعودی عرب میں حفظ مدرسوں کو بند کیا جائے ۔ اس کمنٹ کو شدید اعتراضات کا سامنا ہے اور لوگوں نے اس ایڈیٹر کو ہٹانے  اور اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطا لبہ کیا ہے 
اخبار «الریاض» کے ایڈیٹر کے مطابق یہ مدرسے معاشرے میں ایسے لوگوں کو پروان چڑھانے کے ادارے ہیں جو معاشرے سے جدا الگ تھلگ لوگ پیدا کر رہے ہیں
اپنے ٹویٹ پیغام میں اس اخبار کے ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ ایسے مدرسوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں کیا فرق ہے اور کیوں صرف ان مدرسوں میں پڑھنے والوں کو وظیفہ دیا جاتا ہے
اس ٹویٹ پیغام پر سعودی عرب میں لوگوں کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایسے لوگ اسلامی معاشرے کے لیے ناسور ہے اور اس شخص کو فوری طور پرصحافت سے نکال دیا جائے۔

1449848

ٹیگس: قرآن ، حفظ ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha