ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-ترکی کے شہر استنبول کے عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرکے اردوغان حکومت پر داعش دہشتگردگروہ کے ساتھ تعاون کا الزام لگایاہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق استنبول کے ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرکے عراق اور شام میں داعش دہشتگردگروہ کے جرائم کی مذمت کی اور ترکی حکومت پر اس گروہ کے ساتھ تعاون کرنے کاالزام لگایا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر داعش دہشگرد گروہ کے جرائم کی مذمت میں نعرے درج تھے۔
ترکی پولیس نے مختلف طریقوں سے مظاہرین کومنتشرکرنےکی کوشش کی۔ یہ مظاہرے ترکی کے ذرائع ابلاغ میں داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں سے انچاس ترک یرغمالیوں کی رہائی کی خبر شائع ہونے کے بعد انجام پائے ہیں۔